ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکھلیش یادوکے بیان پر یوگی آدتیہ ناتھ چراغ پا

اکھلیش یادوکے بیان پر یوگی آدتیہ ناتھ چراغ پا

Sat, 29 Jul 2017 12:25:16    S.O. News Service

لکھنؤ28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو پر چین کاتذکرہ کرنے کے مسئلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ بھگوان نے ان کوعقل دے۔یوگی نے قانون ساز کونسل میں بجٹ پر عام بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر بحث کے دوران بہت سی ایسی باتیں بھی ایوان میں کہی گئیں، جن پر انہیں لگتا ہے کہ ہر ہندوستانی اعتراض کرے گا۔انہوں نے اکھلیش یادوکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، 'خاص طور پر سابق وزیراعلیٰ کی طرف سے ایک دشمن ملک کی ستائش کرنے کا جو گھنونا کوشش کی گئی ہے، مجھے اس پر بہت اعتراض بھی ہے اور افسوس بھی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے والے رہنماؤں کے بارے میں سردار پٹیل کی ایک بات یاد آتی ہے۔سردار پٹیل نے ایک بارکہاتھا کہ اس عظیم ملک کی آزادی پر جب جب بحران آئے ہیں، تب تب باہر کے دشمنوں سے اتنے نہیں جتنے گھر کے دوستوں کی طرف سے آئے ہیں۔


Share: